احرام باندھنا اور تلبیہ

عمرہ کا آغاز احرام باندھنے سے ہوتا ہے۔ احرام عمرہ کی نیت سے دو سفید چادروں کا لباس ہے جو مرد پہنتے ہیں جبکہ خواتین عام شرعی لباس میں احرام باندھتی ہیں۔ میقات (احرام باندھنے کی مخصوص جگہ) پر پہنچ کر غسل کریں، پاک صاف کپڑے پہنیں، پھر نمازِ احرام ادا کریں۔ احرام کی نیت کے بعد تلبیہ پڑھنا شروع کریں:

تلبیہ

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ
اردو ترجمہ: اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ بے شک تمام تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے اور بادشاہت تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔

اہم ہدایات

  • احرام میں ممنوعات سے بچیں: خوشبو لگانا، بال منڈوانا یا کٹوانا، ناخن تراشنا، شکار کرنا، مباشرت کرنا وغیرہ
  • تلبیہ پڑھتے رہیں خصوصاً جب بلندی پر چڑھیں، نشیبی جگہ اتریں، یا کوئی دوسرا قافلہ ملے
  • احرام کی حالت میں غصہ اور لڑائی جھگڑے سے مکمل پرہیز کریں
  • عمرہ کے لیے احرام باندھتے وقت نیت میں “عمرہ” کا ذکر کریں

احرام کی جگہیں (میقات)

ذوالحلیفہ، جحفہ، یلملم، قرن المنازل، ذات عرق